ماسکو (اے ایف پی) روس میں کثیر ملکی فوجی مشقیں شروع ہو گئیں جن میں ایک لاکھ 28 ہزار فوجی شریک ہیں۔سنٹر 2019نامی مشقوں کے پہلے مرحلے میں انسداد دہشت گردی اور فضائی حملوں سے دفاع پر توجہ مرکوز کی جائیگی جبکہ دوسرے مرحلے میں فرضی دشمن پر حملے کئے جائینگے ۔مشقوں میں 20 ہزار فوجی گاڑیوں اور 15 بحری جہازوں کا استعمال کیا جائیگا۔مشقوں میں چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان،کرغیزستان، قازقستان اور بھارت کے دستے شریک ہیں۔