ماسکو (ویب ڈیسک) یوں تو آپ نے پولیس اہلکاروں کو مجرموں کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا ہوگا، لیکن یہاں تو ریچھ کو پکڑنے کیلئے پولیس آفیسرز کی دوڑیں لگ گئیں۔یقین نہیں تو تصویر میں نظر آنے والے اس غصیلے ریچھ کو ہی دیکھ لیں جو آزادی سے سڑک پر گھوم رہا ہے اور پولیس اہلکار ریچھ کا پیچھا کر رہے ہیں۔یہ دلچسپ مناظر روس کے ٹاؤن ماگادان کی سڑک پر دیکھے گئے ، جہاں ایک آوارہ ریچھ جنگل سے نکل کر سڑک پر آگیا اور دوڑتا پھرتا رہا۔یوں آزادی سے سڑک پر گھومتے خطرناک ریچھ کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے جبکہ بعض نے یہ منظر کیمرے میں قید کرلیا۔کچھ دیر بعد پولیس آئی اور پولیس موبائل میں کافی دیر پیچھا کرنے کے بعد بالآخر ریچھ کو بیہوش کرکے قابو کیا اور وائلڈ لائف انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔