ماسکو(این این آئی)روسی وزارت دفاع نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ 2020ء میں جدید ترین میزائل دفاعی نظام ایس 500 پرومیٹیوس کا تجرباتی عمل شروع ہوجائے گا۔ فوجی امور پرمعلومات شائع کرنے والی ویب سائٹ آرمی ریکگنیشن نے بتایاکہ ایس500کا پہلا سسٹم 2025ء تک مکمل کرنے اور اسے مارکیٹ میں لانے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ایس 500 میزائل سسٹم موجودہ ایس 400ٹرامف میزائل دفاعی نظام کا اپ گریڈ و ژ ن ہے ۔ جدید ترین نظام آئی سی بی ایم بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کو روکنے اور تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔