ماسکو(سپورٹس ڈیسک)روس کے ماسکو ریجن میں ہونے والی ورلڈ را پاور لفٹنگ فیڈریشن 2020ء مقابلوں میں روس کے پاور ویٹ لفٹر الیگزینڈر سیدکھ 900 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش میں اپنے دونوں گھٹنے تڑو ابیٹھا۔پاور ویٹ لفٹر الیگزینڈر سیدکھ نے 900 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش کی جسے وہ برداشت نہ کرسکے اور گھٹنوں کے بل زمین پر آگرے ، اس وقت ان کے چہرے پرشدید تکلیف دیکھی جاسکتی تھی۔الیگزینڈر کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیاجہاں ان کی 6 گھنٹے کی سرجری کی گئی، تاہم فوری طورپریہ نہیں کہا جاسکتا کہ ان کے ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا اور وہ صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ ویٹ لفٹنگ کرسکیں گے یا نہیں۔ورلڈ ر پاورلفٹنگ فیڈریشن نے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔