نیویارک( سپورٹس ڈیسک) روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی ٹینس سٹار نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان جریدوں میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کیا۔ خیال رہے کہ ماریہ شراپوا ماضی میں دنیا کی نمبر ون ٹینس پلیئر بھی رہ چکی ہیں جبکہ اپنے کیریئر میں وہ 5 گرینڈ سلم ٹورنامنٹس بھی جیت چکی ہیں۔ 32 سالہ شراپوا نے آخری بار 2014 میں گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیتا جب انہوں نے دوسری بار فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔وہ آخری بار آسٹریلین اوپن میں کورٹ میں اتریں جہاں انہیں پہلے ہی راؤنڈ میں ڈونا ویکچ نے ناک آؤٹ کردیا۔