ماسکو(ویب ڈیسک) روس میں کورونا وائرس کے ڈر سے ایک پورے گاؤں کے چاروں اطراف گہری خندق کھود کر وہاں موجود آبادی کو جبری طور پر ایک قرنطینہ تک محدود کردیا گیا ہے۔ مقامی اور خود روسی حکومت کا مؤقف ہے کہ شاید یہ وبا ایک قسم کے تہوار سے پھیلی ہے جسے شامان کہا جاتا ہے۔ ان رسومات میں لوگ روحوں اور غیرارضی مخلوقات سے رابطہ کرتے ہیں اور شاید شولوٹا گاؤں کے لوگ اس رسم میں ملوث رہے ہیں۔یہ گاؤں سائبیریا کی مشہور جھیل بیکل سے 30 کلومیٹر دور ہے جہاں صرف 390 افراد ہی رہتے ہیں۔