واشنگٹن( بیورورپورٹ ) پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کے زیر اہتمام سٹیٹ بینک ڈیجیٹل کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو ایک محفوظ اور موثر مالیاتی نظام اور بینکاری کی سہولیات کے لیے "روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام"کے حوالے سے ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضی سید اور دیگر مقررین نے ویبینار سے خطاب کیا ۔اس موقع پر سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام پاکستان کی قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے اوورسیزپاکستانیوں کو موثر اور آسان بینکنگ سروسزکی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایک اہم عملی اقدام ہے ۔