لاہور(وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) روضہ رسولﷺ کے کلید بردار شیخ نوری محمد علی نے ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی، محمد خان بھٹی، سینیٹر کامل علی آغا، چودھری سلیم بریار، ہمیش خان، عامر سعید راں، چودھری انصر گھمن، چودھری جاوید چٹھہ، احمد سعید، شیخ سعید اور زبیر خان موجود تھے ۔ کلید بردار شیخ نوری محمد علی نے چودھری شجاعت حسین کی صحت کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کرائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے شیخ نوری محمد علی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پاکستان اور ہمارے گھر آمد باعث برکت ہے ۔