کراچی ( نیٹ نیوز)پاکستانی اداکاحمائمہ ملک اور ان کی بھانجی کی معروف فوڈ چین کا کھانا کھا کرطبیعت بگڑ گئی،اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر بتایا کہ معروف فوڈ چین کا کھانا کھانے سے ان کی اور ان کی بہن کے بچوں کی طبیعت بگڑ گء ، حمائمہ نے لکھا دو دن گزر گئے اور میرا معدہ ٹھیک نہیں ، آپ لوگ لوگوں کو پرانا اور گندا کھانا کھلاتے ہیں، ایسا میرے اور میرے بہن کے بچوں کے ساتھ تیسری مرتبہ ہوا ، حمائمہ نے کہا فاسٹ فوڈ چین کا کھانا کھا کر انہیں الٹیاں اور پیٹ میں شدید درد بھگتنا پڑ رہا ہے ، میں آئندہ یہاں کبھی نہیں کھاؤں گی۔