لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف بیوٹیشن تنویر آفریدی کی شوبز مصروفیات میں اضافہ ہو گیا۔ فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں بطور میک اپ آرٹسٹ کام کرنے کے ساتھ بطور اداکار اپنے فن کا مظاہرہ کرنے لگے ۔ تنویر آفریدی فنکاروں کے میک اپ سٹائلنگ کرنے کے ساتھ ان دنوں نجی کالج میں میک اپ کی کلاسسز دے رہے ہیں ۔ اس حوالے سے تنویر آفریدی نے کہا ہے کہ میرے فیشن انڈسٹری میں دس ہزار سے زیادہ سٹوڈٹنس ہیں جو بیوٹیشن کورسسز تربیت حاصل کرنے کے بعد بہترین روزگار حاصل کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام ٹاپ ماڈلز اداکاروں کے میک اپ سٹائلنگ اور بہت سی ماڈلز کو بھی میک اپ کی تربیت دے چکا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں کراچی اور لاہور کی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کر رہاہوں جبکہ میرا نیا ٹی وی کمرشل بھی ان دنوں مختلف ٹی وی چینلز پر چل رہا ہے جس میں بطور ماڈل حصہ لیا ہے ۔