لاہور(احتشام ا لحق) یوتھ ورلڈ ٹائٹل کے لئے ایشین چیمپئن عثمان وزیر کی فائٹ موخر کر دی گئی۔فائٹ کو کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث موخر کیا گیا۔ورلڈ ٹائٹل فائٹ مینی پاکیو پرومشن کے تحت 22 مئی کو منیلا میں ہوناتھی۔یوتھ ورلڈ ٹائٹل کے لئے بیتاب ایشین بوائے کوتھوڑا سا مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ مینی پاکیو پرومشن کے تحت باکسنگ فائیٹ کوویڈ کی وجہ سے ہوئی ۔ ورلڈ چیمپئن جیرون انکجاس جلد نئی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔عقابی نگاہ اور چیتے جیسی پھرتی سے اپنے حریف پر جھپٹنے والے عثمان وزیر جو کہ دنیا میں ایشئین بوائے کے نام سے جانے جاتے ہیں ،اپنے اگلے ہدف کے لئے بھرپور پریکٹس کررہے ہیں تاہم فائٹ کو کچھ دن کے لئے موخر کردیا گیا ہے ۔ منیلا میں ورلڈ چیمپئن جیرون انکجاس اور کوچ جووان نے اپنے پیغام میں بتایا کہ کورونا کی وبا کے باعث عثمان وزیر کی فائیٹ کو موخر کردیا گیا ہے تاہم کچھ دن بعد نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔ دوسری جانب عثمان وزیرکا کہنا ہے کہ فائیٹ فی الحال موخر ہوئی ہے ، ہم موٹیویٹ بھی ہیں اور پوری طرح تیار بھی ہیں۔آئی بی ایف یوتھ ورلڈ ٹائٹل کے لئے یہ فائیٹ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 22 مئی کو مینی پاکیو پروموشن کے تحت ہونا طے پائی تھی جس میں عثمان وزیر کے انڈر کارڈ پاکستان نیشنل ٹیم کیپٹن آصف شاہ ہزارہ اور کامران عبدالوہاب کی فائیٹس بھی منعقد ہوں گی تاہم نئی تاریخ کا اعلان ورلڈ چمپئن جیرون انکجاس چند دن بعد میں ہی کریں گے ۔ یہاں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ عالمی شہرت یافتہ باکسر مینی پاکیو کی پرومشن کے تحت پہلی مرتبہ پاکستانی باکسرز کو سامنے لایا جارہا ہے جو کہ یقینا پاکستان میں باکسنگ کے کھیل کو مزید فروغ دینے کا باعث ہوگا۔