پیرس(سپورٹس ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو نے ڈیڑھ ارب روپے کی کار خرید لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بگاٹی کمپنی کی لمیٹڈ ایڈیشن گاڑی جس کی مالیت 8.9 ملین ڈالر جو پاکستانی روپوں میں تقریباً ایک ارب 47 کروڑ 29 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے۔کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے باعث کمپنی نے بگاٹی سینٹوڈیک نام کی محض دس کاریں ہی بنائی ہیں۔