لاہور(سپورٹس ڈیسک) کشتی رانی (روئنگ ) کے انٹرنیشنل پاکستانی امپائر امتیاز احمد خان بحثیت جنوری ممبر جنوبی کوریا میںمنعقد ہونیوالے کشتی رانی کے ایشیائی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ یہ مقابلے 22 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک جنوبی کوریا کے شہر چنجو میں منعقد ہو رہے ہیں ۔ امتیاز احمد خان کا جیوری ممبر منتخب ہونا پاکستان اور قومی روئنگ فیڈریشن کیلئے بڑا اعزاز ہے ۔