کراچی (کامرس رپورٹر)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جمعہ کو بھی برقرار رہا اورکرنسی مارکیٹوں میں ڈالر ایک روپے سستا ہوکر151.50روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں70پیسے اورقیمت فروخت میں1.05روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید151.45روپے سے گھٹ کر150.75روپے اور قیمت فروخت 151.95روپے سے گھٹ کر150.90روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں80پیسے اور قیمت فروخت میں1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید151.80روپے سے گھٹ کر151.00روپے اورقیمت فروخت 152.50روپے سے گھٹ کر151.50روپے ہوگئی ۔ یوروکی قیمت خرید میں30پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں استحکام اورقیمت فروخت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے یوروکی قیمت خرید 165.00 روپے سے بڑھ کر166.30روپے اور قیمت فروخت169.00روپے سے بڑھ کر 169.50 روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 188.50 روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت191.50روپے سے بڑھ کر192.00روپے ہوگئی ۔سعودی ریال کی قیمت میں10پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں20پیسے کی کمی ہوئی جس سے سعودی ریال کی قیمت خرید 39.80 روپے سے گھٹ کر39.70روپے اورقیمت فروخت 40.40روپے سے گھٹ کر40.30روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید40.80روپے سے گھٹ کر40.60روپے اورقیمت فروخت41.40روپے سے گھٹ کر41.20روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے اور قیمت فروخت22.80روپے پرمستحکم رہی۔ علاوہ ازیں بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ہواتاہم ڈالر کی قدر میں ریکوری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید500روپے سستاہوگیا۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1280ڈالرہوگئی تاہم اس کے برعکس کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں500روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں428روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70900روپے سے گھٹ کر70400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60785روپے سے گھٹ کر60357روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔