اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) اسلام آبادمیں آئی جے پی روڈ پر فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل ثقلین اور کانسٹیبل خرم تنولی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ ، آئی جی اسلام آباد کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شہید جوانوں کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے سلامی پیش کی گئی ، وزیر داخلہ اور آئی جی کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔شہداکے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ایس پی صدر زون ملک نعیم اقبال کی نگرانی میں ان کے آبائی گاؤں روانہ کیا گیا ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا شہداکی فیملیز کو ساٹھ سال تک مکمل تنخواہ ،تمام مراعات اور ان کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائیگی ، وزیر اعظم کی طرف سے منظور کیا ہوا پیکیج بھی شہداکی فیملی کو دیا جائیگا۔