ماسکو(نیٹ نیوز) روس میں ایک جوڑے نے گھر کے قریب مصر کے جیزہ کے ہرم کی ہو بہو نقل تعمیر کرا لی جسے وہ 50سے لے کر 140 ڈالر یومیہ کرائے پر دیتے ہیں۔اہرام مصر کے متعلق عجیب و غریب باتیں مشہور ہیں کہ اگر وہاں کچھ وقت گزارا جائے تو بیمار انسان ٹھیک اور زخم جلد بھر جاتا ہے وغیرہ۔سینٹ پیٹرز برگ کے نواحی علاقے کا رہائشی جوڑاایسی باتوں پر یقین رکھتا ہے اسی لئے اس نے یہ ہرم بنایا۔ ٹھیکیدار کے مطابق ہرم کی تعمیر کے دوران زخمی ہونیوالے مزدوروں کو جب اسکے اندر بٹھایا جاتا تو وہ جلدی صحت یاب ہو جاتے تھے ۔روسی جوڑے نے اس ہرم کی تشہیر شروع کر دی ہے اور یہاں ایک رات قیام کا کرایہ 50 ڈالر سے لے کر 140 ڈالر تک مقرر کیا ہے ۔جوڑے کے مطابق جو لوگ مصر نہیں جا سکتے اور اہرام کی پراسرار خصوصیات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں ان کیلئے یہ انتہائی سستا سودا ہے ۔