نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی عدالت نے ہالی وڈ پروڈیوسر68 سالہ ہاروی ونسٹین کے جنسی ہراسگی کے مختلف الزام لگانے والی درجنوں خواتین سے پیسوں کے عوض معاہد ے کو مسترد کردیا۔ ایک کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر ادائیگی کے معاہدے کے تحت ہاروی ونسٹین کے خلاف درجنوں ایسے سول مقدمات ختم ہوجاتے جو خواتین نے ان کے خلاف دائر کر رکھے تھے ۔ہاروی ونسٹین کو خواتین کے ریپ الزامات کے تحت مارچ 2020 میں 23 سال کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے ۔تصفیے کے 10 دن بعد ہی معاہدے میں شامل درجنوں خواتین میں سے کم از کم 6 خواتین نے تصفیے کو دھوکا قرار دیتے ہوئے امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ معاہدے کو مسترد کیا جائے ۔خواتین نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ اگرچہ معاہدے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر میں ہوا، تاہم درحقیقت متاثرہ خواتین کو صرف ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رقم ملی، باقی رقم قانون دانوں کی فیس اور ٹیکس میں کٹ گئی۔خواتین کی درخواست کے بعد وفاقی عدالت نے تصفیے کو مسترد کردیا۔ جج نے سماعت کے بعد مختصر فیصلے میں کہاہے کہ ہاروی ونسٹین کی جانب سے معاہدے کی رقم سے قانونی فیس کی کٹوتی کرنا شرم ناک ہے ۔