لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کے زیراہتمام گزشتہ روز یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی ۔جس کی قیادت ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن عامر نثار چودھری نے کی۔ریلی میں ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سول شاہد عباس ملک ، ڈپٹی ڈویژنل سپرٹینڈنٹ مکینیکل اسد فاروق چشتی اور تمام ڈویژنل آفیسران نے شرکت کی۔ ریلی ڈی ایس آفس سے لیکر بوہڑ والا چوک تک نکالی گئی ۔ریلوے ملازمین کی بڑی تعداد نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ریلی میں کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے گئے اور انڈین وزیراعظم مودی کے خلاف بھرپور غصے کا اظہار کیا گیا۔