لاہور(نیوز رپورٹر )اینٹی کرپشن پنجاب کی کرپشن کی نشاندہی کے لیے لیے بنائی گئی رپورٹ کرپشن ایپ کی عوام میں پذیرائی،اینٹی کرپشن پنجاب کو رپورٹ کرپشن ایپ پر دو دن میں کرپشن اور بدعنوانی کی 102 شکایات موصول ہوئیں، شکایات درج کرانے والے شہریوں سے اینٹی کرپشن حکام نے ٹیلی فونک رابطے کیے ، موبائل ایپ پر موصول ہونے والی 57 شکایات پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے متعلقہ افسران کو موبائل ایپ پر موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لینے کا حکم دیا، رپورٹ کرپشن ایپ پر موصول ہونے والی ایک شکایت پر عارفوالا میں اینٹی کرپشن نے پہلی کارروائی کرتے ہوئے پاکپتن میں 80 ملین مالیت کی 32 مرلے کمرشل اراضی واگزار کرالی ہے ،رپورٹ کرپشن موبائل ایپ پر شکایت موصول ہوئی تھی شہری ساجدعلی میونسپل کمیٹی عارف والا کی زمین پر ناجائز قابض ہے اور سرکاری زمین کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ، ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے شہری رپورٹ کرپشن ایپ پر کرپٹ عناصر کی بلاخوف نشاندہی کریں ، کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی، رپورٹ کرپشن موبائل ایپ کرپشن کے خلاف جہاد میں عوام کی شمولیت کو یقینی بنائے گی۔رپورٹ کرپشن ایپ کے ذریعے کرپشن کے خلاف جاری تحریک میں عوام کو اپنا پارٹنر بنا لیا ہے ۔