لارڈز(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیون سمتھ لارڈز ٹیسٹ کے دوران فاسٹ بولر آرچر کی گیندسر پر لگنے سے زخمی ہوگئے، اْنہیں میدان سے باہر لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اْنہیں کھیلنے کے لیے فٹ قرار دیا۔چوتھے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوران سابق کپتان سٹیو ن سمتھ فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی گیند بائیں کان کے نیچے گردن پر جا لگی ، ابتدائی طور پر انہیں میدان ہی میں طبی امداد دی گئی تاہم ٹیم ڈاکٹر رچرڈ سا کے مشورے پر اْنہیں میدان سے باہر لے جایا گیا۔ڈریسنگ روم میں اْن کی انجری کا تفصیل سے معائنہ کیا گیا جس کے بعد ٹیم ڈاکٹر نے اْنہیں کھیلنے کے لیے فٹ قرار دیا۔