قصور (ڈسٹر کٹ رپور ٹر) ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج میں لیبر ڈے کے حوالے سے تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل تھے ، ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپٹرہ، اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ مقابلوں کے شرکاء نے شکاگو کے شہیدوں کی جدوجہد کو زبرست خراج تحسین پیش کیا اور وطن عزیز میں محنت کشوں کو درپیش مسائل پر اپنے اپنے انداز میں روشنی ڈالی، مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کو تعریفی اسناد سے نوازا۔