نیویارک(آن لائن) امریکی سٹاک مارکیٹ مندی پر بند ہوئی۔نیویارک کا ڈوو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 0.4 فیصد گر کر 27909.60 پوائنٹ پر بند ہوا۔براڈ بیسڈ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.3 فیصد گر کر 3135.96 پوائنٹ جبکہ نصدق کمپوزٹ انڈیکس 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 8621.83 پوائنٹ پر بند ہوا۔