ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک)نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ء میں کوارٹر فائنلز کا مرحلہ آج سے شروع ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ میں، دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، آئرلینڈ، ویلز، فرانس، میزبان جاپان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ میگا ایونٹ کا ناک آئوٹ مرحلہ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 19 اکتوبر کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے اس سلسلے کا پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کے بقیہ دو کوارٹر فائنلز 20 اکتوبر کو کھیلے جائینگے ۔