ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کی ٹیم نے رگبی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں کینیڈا کو بآسانی شکست دیکر میگا ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔ گزشتہ روز پول بی کے میچ میں جنوبی افریقہ اور کینیڈا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈین ٹیم کو بالکل بے بس کر دیا۔ جنوبی افریقہ کو ہاف ٹائم پر کینیڈین ٹیم کے خلاف 47-0 کی برتری حاصل تھی، جنوبی افریقہ نے میچ میں کینیڈین ٹیم کو بآسانی 7 کے مقابلے میں 66 پوانٹس سے شکست دے دی۔