لندن(این این آئی )پرنس ہیری اور میگھن مرکل برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی کے باوجود تاحال پرنس چارلس پر مالی طور پر انحصار کر رہے ہیں ۔شاہی ترجمان کیٹی نکول کی جانب سے دیئے گئے ایک بیان کے مطابق شاہی جوڑا مارچ سے امریکی شہر لاس اینجلس میں رہائش پذیر ہے ، شاہی جوڑے کو اس وقت پیسے کمانے کی ضرورت ہے جیسے کہ انہوں نے ابھی تک کچھ بھی نہیں کمایا ۔شاہی ترجمان کیٹی نکول کی جانب سے کہا گیا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ہیری اور میگھن کا مستقبل خوشحال ہوگا جیسا کہ انہوں نے حال ہی میں ایک سپیکنگ ایجنسی ہیری واکر ایجنسی کے ساتھ معاہدہ طے کیا جو انہیں تقریبات میں شرکت اور خطاب کرنے پر ملین ڈالرز ادا کرے گی ۔کیٹی نکول کی جانب سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہیری اور میگھن اپنے خطاب میں شاہی خاندان یا اس سے متعلق کوئی ذکر نہیں کریں گے جس سے شاہی خاندان کی بدنامی ہو۔