اسلام آباد، واشنگٹن( آن لائن، این این آئی )برطانیہ کے سابق شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل اپنے بیٹے آرچی کے ساتھ کینیڈاسے امریکہ منتقل ہو گئے ۔شاہی حیثیت سے دستبرداری کے بعد یہ جوڑا کینیڈا منتقل ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الحال دونوں میگھن کے ذاتی مکان میں رہائش پذیر ہیں۔دو روز قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہیری اور میگھن امریکہ منتقل ہو رہے ہیں لیکن امریکہ انکے سکیورٹی اخراجات ادا نہیں کریگا۔علاوہ ازیں میگھن کے والد تھامس مرکل نے کہا کہ انکے نواسے آرچی کو امریکہ میں کورونا سے خطرہ ہے ، دونوں واپس چلے جائیں، انہیں شاہی محل چلے جانا اور ملکہ الزبتھ کا ساتھ دینا چاہئے ۔دونوں کو پیسہ کمانے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا لیکن شاہی لقب انہیں زیادہ عزت دلا سکتا ہے ۔