لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شیخوپورہ ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل،تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کا ذمہ دار کوچ ڈرائیور کو قرار دے دیا،رپورٹ کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے لاہور کی جانب آرہی تھی،حادثہ بھل کے اور فاروق آباد کے درمیان پھاٹک نمبر 52 تھری پر پیش آیا،حادثہ کوچ ڈرائیور کی جلد بازی اور غفلت کے باعث پیش آیا،کوچ ڈرائیور نے ریلوے کی جانب سے لگے بورڈ اور سپیڈ بریکر کو نظر انداز کیا،حادثے کے باعث کوچ 2حصوں میں تقسیم ہو گئی،کوچ ڈرائیور کی غفلت اور جلد بازی کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا،حادثے میں ریلوے انتظامیہ کی کوئی غلطی سامنے نہیں آئی، شاہ حسین ایکسپریس کے حادثے کی تحقیقات کیلئے 3 سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی،کمیٹی کی جانب سے مرتب رپورٹ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو پیش کی جائے گی۔