پشاور(آن لائن)وفاقی وزارت صحت نے کورونا وائرس پھیلائو روکنیکیلئے ہنگامی بنیادوں پر انتظامیہ ، پولیس ، فوج اور محکمہ صحت کی ٹیم پر مشتمل ریپڈ رسپانس ٹیمیں تشکیل دینے کے منصوبے صوبوں سے سفارشات طلب کر لی ہیں ،ٹیمیں کورونا وائرس سے روکنے کیلئے ٹیسٹنگ اور قرنطینہ طریقہ کار کے مطابق کام کریں گی۔ا ن تجاویز کی روشنی میں چاروں صوبے مل کر منصوبے پر کام شروع کرینگے ، تجویز کے مطابق کسی علاقے میں 10 کورونا مریضوں کی تصدیق ہونے کی صورت میں پورا علاقے کو سیل کردیا جائے گا اور علاقے کے تمام رہائشیوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ مشتبہ افراد کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائینگے ۔ کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کو دوہفتے تک سیل رکھا جائے گااس وقت خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں ریپڈ رسپانس ٹیمیں تشکیل نہیں دی گئی ہیں فوری طور پرہنگامی بنیادوں پر کاروائی کے لئے ضلعی انتظامیہ ، فوج اور ہیلتھ کی ٹیموں پر مشتمل ریپڈ رسپانس ٹیمیں تشکیل دی جائینگی ۔