کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں اور ڈیمانڈ کو محدود کرکے معاشی استحکام کے حصول کی پالیسی نا قا بل عمل ہے ۔ آئی ایم ایف کی ایمائپر مارکیٹ میں ڈیمانڈ کا گلا گھونٹا جا رہا ہے جس سے صنعتی پیداوار کی مانگ کم ہو گئی ہے اورلا رج اسکیل انڈسٹری بند ہو رہی ہے جس سے روز بروز بے روزگاری اوربے چینی پھیل رہی ہے ۔مانیٹری پالیسی کو ہر مسئلے کا حل سمجھنے والوں نے شرح سود کو اتنا بڑھا دیا ہے کہ اس سے کاروباری برادری کی رہی سہی امید بھی ختم ہو گئی ہے اور وہ اب کاروبار کو دیوالیہ پن سے بچانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے ملک میں تیل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔