کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی خاتون تیر انداز عبیرہ منیر نے ورلڈ ان ڈور آن لائن آرچری سیریز کے تیسرے ایڈیشن میں پانچویں پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ انہوں نے بھارتی کھلاڑی کو آٹھویں پوزیشن پر بھی دھکیلا، وہ سندھ کی پہلی خاتون تیر انداز بھی بن گئیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے ۔ دوسرے ایڈیشن میں دنیا بھر سے 684خواتین تیر اندازوں نے شرکت کی تھی۔ پہلی چار پوزیشنیں جنوبی کوریا کے نام رہیں،عبیرہ منیر نے اس سے قبل 50ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری منصور شہزاد اور ایشیا کے سند یافتہ کوچ حسان عبداللہ نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں آرچری کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے ۔