لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکن کھلاڑی پاکستانی لیدر کی بنی ہوئی اشیا کے دلدادہ نکلے ،مہمان کھلاڑیوں نے اپنے اور اپنی فیملی کیلئے لیدر کی اشیا خریدیں ۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کو شکست دینے کیساتھ ساتھ خریداری بھی کی ۔ لیدر شاپ کے مالک عمران بشیر نے مہمان کھلاڑیوں کو لیدر کی اشیا فراہم کیں۔سری لنکن کھلاڑیوں نے بیلٹ، پرس، بیگ اور کمپیوٹر بیگ خریدے ۔سری لنکن کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ لاہوریوں نے مہمان نوازی سے ہمارے دل جیت لئے ہیں اور زندہ دلوں کی مہمان نوازی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔