سڈنی (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے خواتین کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا۔ گزشتہ سال کی 15 کھلاڑیوں کی فہرست میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے جبکہ نوعمر ڈارسی براؤن، ڈیلیسا کمنس کی جگہ لیں گئی، جو اعلی سطح کی کرکٹ سے ریٹائر ہوئی ہیں۔تیز ترین باؤلر 18 سالہ نوجوان ڈارسی براؤن، لارین چیٹل کے بعد سی اے کا مکمل معاہدہ کرنے والی سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئی ہیں۔