راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پولٹری فیڈاور مشینری پرٹیکسوں کی شرح میں کمی کا مطالبہ کیا ہے اور پولٹری کی صنعت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے کہاکہ پاکستان کاشمار غذایئت میں کمی کے شکار ممالک میں ہوتا ہے جبکہ غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے مرغی کا گوشت اور انڈے بہترین ذریعہ ہیں۔ان حقائق کے پیش نظر ضروری ہے کہ ملک میں پولٹری کی صنعت کو فروغ دیاجائے تاکہ عوام کو پولٹری پروڈکٹس کی ارزاں دستیابی یقینی بنائی جا سکے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اس شعبے پر فوری توجہ دے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پولٹری کی صنعت اب تقریبا 750ار ب روپے کی صنعت بن چکی ہے ، اس صنعت کو ترقی دے کر کر برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔