اسلام آباد(سٹاف رپو رٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں درخواست ضمانت کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ کل 23 ستمبر کو آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔آصف علی زرداری نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں درخواست ضمانت دائر کی۔