لاہور( پ ر ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک سال بعد واقعی ہی حقیقی تبدیلی آگئی ہے اور مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوے داروں نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت ختم کرکے پرچی سے لیکر ٹیسٹوں تک سے لیکر ایکسرے تک کے ریٹ مقرر کردئیے ہیں اور یہ ریٹ بھی موجودہ مہنگائی کی شرح کو سامنے رکھ کر بڑے نرخوں میں کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب یہ حکومت سیلیکٹ ہو کر اقتدار میں آئی تھی تو اس سے کچھ توقعات تھیں توقع تھی کہ اس حکومت کے آنے سے معیشت کا بیڑہ غرق ہوگا لیکن اتنا زیادہ ہوگا یہ توقع نہ تھی۔