نیویارک(نیٹ نیوز) لاک ڈاؤن میں لوگ یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر فضول قسم کی ویڈیوز دیکھ کر وقت ضائع کررہے لیکن ایک نوعمر استاد نے بچوں کو پڑھانے کی ٹھانی اور انکے لیکچر کے فالوئرز کے تعداد اب 6 لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہے ۔نیویارک کے 16 سالہ الیکسس لورریز نے ٹک ٹاک کے غیرسنجیدہ پلیٹ فارم کو سائنس اور ریاضی کی سنجیدہ تدریس کیلئے استعمال کیا اور تدریسی ویڈیوز جاری کرنا شروع کی تھیں۔ایلکسس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ مختصر اور جامع اسباق تیار کرتے ہیں اور اب انہیں ٹک ٹاک ٹیوٹر کا خطاب مل چکا ہے ۔