نیویارک(نیٹ نیوز ) نیویارک میں شوہر نے بھارتی اداکار ہریتھک روشن کو پسند کرنے پر اپنی اہلیہ کو قتل کر کے خودکشی کر لی ۔27 سالہ امریکی خاتون ڈون دوجوائے بالیو وڈ سٹار ہریتھک روشن کی بہت بڑی مداح تھیں اور انہیں ہریتھک روشن بے حد پسند تھے لیکن ان کے 33 سالہ شوہر دینیشور بدھیدت کو یہ بات بالکل بھی پسند نہیں تھی۔مقتولہ کی دوست مالا رامدھانی نے بتایا کہ ڈون ہریتھک روشن کی فلمیں دیکھ کر لطف اندوز ہوتی تھیں اور ان کے شوہر دینیشور حسد کے مارے چینل ہی تبدیل کردیا کرتے تھے ۔پولیس کے مطابق قتل سے ایک دن قبل ڈون کے شوہر نے ان کے ساتھ ایک فلم دیکھنے کا وعدہ کیا تھا، کچھ دیر بعد دینیشور نے اپنی سالی کو ایک پیغام بھیجا جس میں لکھا تھا کہ میں نے تمھاری بہن کو مار دیا ،پولیس نے بتایا کہ دینیشور نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد لاش کو اسی حالت میں چھوڑ کر فلیٹ کی چابی باہر رکھے گلدان میں رکھ کر خود کو بھی قریب میں ہی موجود درخت سے لٹکا کر خودکشی کر لی، خاتون کو کئی مرتبہ چاقو کے وار کرکے قتل کیا گیا۔