کراچی (وقاص باقر92نیوز)سندھ میں قائم مقام گورنرسندھ کے معاملے پروفاقی اورصوبائی حکومت کے درمیان جاری سیاسی و قانونی جنگ نے معاملہ مزید الجھادیاہے ۔وفاقی حکومت نے ریحانہ لغاری کو قائم مقام گورنربننے سے روکنے پرسندھ حکومت سے تحریری وضاحت مانگ لی ہے ،جس پرسندھ حکومت نے وجواب کیلئے مشاورت شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاق نے سندھ حکومت کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا ہے ۔جس میں قائم مقام گورنرکے معاملے پرتحفظات اورقانونی نکات سے آگاہ کرتے ہوئے وضاحت طلب کی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ تاحال سندھ میں گورنرکا آئینی عہدہ عملاًخالی جبکہ ایوان صدر سے ریحانہ لغاری کوقائم مقام گورنربنائے جانیکا اعلامیہ واپس نہیں لیا گیا۔سندھ حکومت وفاق کے خط کا تفصیلی جواب 24 گھنٹے میں ارسال کریگی،ذرائع کے مطابق اگرسراج درانی قائم مقام گورنربن جاتے ہیں تو دلچسپ صورتحال 14 اگست کو ہوگی جب نیب کیس میں قید سراج درانی مزارقائد پرحاضری دینگے اوریوم آزادی کی تقریب میں شریک ہونگے ۔