لاہور(سپیشل رپورٹر)انویسٹی گیشن ریس کورس پولیس نے اغواء ہونیوالی معصوم بچی کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن ریس کورس تیمور عباس کے مطابق بچی غازیہ کو چند روز قبل ملزمان نے ڈیوس روڈ سے اغواء کر لیا تھا جس کا مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کی گئی گزشتہ روز ملزمان میں وجے ، ارسلان اورعثمان کو گرفتار کرکے مغویہ بچی کو بازیاب کرلیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔بچی کو بحفاظت اسکے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے ۔