لاہور(سپورٹس رپورٹر) ریسلنگ کے اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں پاکستان نے برانز میڈل جیت لیا۔ الماتے میں محمد انعام بٹ نے ستانوے کلو گرام میں کرغزستان کے ریسلر کو شکست دی ۔ سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کا کہنا ہے کہ پاکستان اولمپکس میں تو ابھی جگہ نہیں بناسکا تاہم برانز میڈل جیتا بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محمد انعام بٹ نے گھٹنے میں تکلیف کے باوجود پاکستان کے لئے میڈل جیتا ہے ۔