پشاور ( سٹاف رپورٹر)ریسکیو1122کے اہلکاروں کا گولین گول کے مقام پر تیسرے دن بھی ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ریسکیوترجمان کے مطابق ریسکیو1122کے اہلکار گولین کے مقام ازغور اور برموغ کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں، ریسکیو 1122کے اہلکار کئی گھنٹے مسافت کے بعد حادثے کی جگہ پر پہنچ چکے ہیں ۔ریسکیو 1122 کے اہلکار وں نے عارضی پل بنا کر متاثرین کو دریا پار کرا یا ، ریسکیو 1122کے اہلکار سیڑھیوں کی مدد سے محصورین کو حفاظتی مقام پر منتقل کر تے رہے ،ریسکیو 1122کے اہلکاروں کی جانب سے حادثے کے مقام پر ابتدائی طبی امداد کے لیے کیمپ بھی قائم ہے ۔