لاہور (کلچرل رپورٹر) ماضی کی مقبول فلم سٹار میرا جی اور ریشم نے حال ہی میں ایک ساتھ خوبصورت فوٹو شوٹ کے لئے پوز دیا ہے جس میں دونوں اداکارائیں روایتی زیورات اور عروسی جوڑے پہنے نہایت شاندار لگ رہی تھیں۔شوٹ کے دوران ایک مختصر ویڈیو میں میرا نے اداکارہ ریشم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔میرا نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ انہوں نے طویل عرصے کے بعد ریشم کے ساتھ دوبارہ کام کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ ریشم کو بہت پسند کرتی ہیں۔میرا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اْن کی ریشم سے محبت زیادہ ہے ، جبکہ جواب میں ریشم ان سے کم محبت کرتی ہیں۔میرا نے یہ کہا کہ جب وہ ایک ساتھ ہوتے ہیں تو ریشم میرا کا بہت خیال رکھتی ہیں۔