لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالدسجاد کھوکھر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائیر مارشل ارشد محمود ملک سے اسلام آباد میں ملاقات ، دونوں نے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی۔ ارشد محمود ملک نے اس ملاقات کو بہت مثبت انداز میں لیا اور کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مشکلات کا ہرممکن حل کریں گے ۔