اسلام آباد( غلام نبی یوسف زئی) ریفرنس کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل انور منصور خان کے جواب پر جواب الجواب جمع کرادیا جس میں کہا گیاہے کہ ان پر خودساختہ الزام عائد کیا گیا ہے ۔جواب الجواب میں الزام عائد کیا گیا کہ انھیں اور ان کے اہل خانہ کو تنگ کیا گیا ، اور ان کی زندگی کو جہنم بنا دیا گیا ۔وزیراعظم، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے انکم ٹیکس آرڈیننس(آئی ٹی او) 2001 ئکے سیکشن 116 (بی)کی غلط تشریح کی اور غلطی سے اسے ان کی اہلیہ اور بچوں پر لاگو کردیا جبکہ اس قانون کا اطلاق صرف زیر کفالت بیوی اور ان بچوں پر ہوتا ہے جو چھوٹے ،یا زیر کفالت ہوں۔ انہوں نے سوال کیا کہ دوہرا معیار اور شفافیت کا فقدان کیوں ہے ۔اس سے قبل وفا ق کی اپیل پر بھی جواب الجواب دا خل کرایا گیا جس میں انہو ں نے وفاقی حکومت کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔