لاہور(نامہ نگار) سی ٹی او لیاقت علی ملک نے ٹریفک آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نئی نسل بہت باصلاحیت اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے ۔نوجوان خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ حادثات سے بچاؤ کیلئے تمام شہری ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں، شہریوں کو محفوظ اور صاف راستہ دینے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اچھا ڈرائیور وہ ہے جو سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کرے ،اچھی ڈرائیونگ اسی وقت ہوتی ہے جب شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں،دوران ڈرائیونگ لین لائن،سٹاپ لائن اور ٹریفک سگنل کی پابندی بے حد ضروری ہے ۔مہذب معاشرے کا اندازہ وہاں کے ٹریفک قوانین کی پابندی سے لگایا جاسکتا ہے ہمیں ٹریفک قوانین پر من و عن عمل پیرا ہوتے ہوئے مہذب قوم ہونے کا ثبوت دینا چاہیے ۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے نجی یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے حادثات سے بچاؤ مہمات شروع کیں گئیں ہیں۔ پرنسپل کالج نے ٹریفک آگاہی سمینار سے خطاب کرتے کہاکہ حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری بے حد ضروری ہے ۔لیکچر کے اختتام پر کینال روڈ پر ٹریفک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفر کو پیغام دینا تھا۔