لاہور (نامہ نگار)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے سرکل میں مارکیٹ کے نمائندوں، عہدیداران سے ملاقات کریں اور انہیں تجاوزات کیلئے اعتماد میں لیں۔ سڑکوں پر ٹریفک کی بڑی وجہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات ہیں جن کا خاتمہ کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کارروائی سے پہلے وارننگ دی جائے گی، وارننگ کے باوجود تجاوزات نہ ہٹانے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔