لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان ریلوے لیبر یونین ملحقہ ملی لیبر فیڈریشن اور ریل مزدور اتحاد کے زیر اہتمام سکیلوں کی اپ گریڈیشن ٹیکنکل الاؤنس میں اضافہ کے لیے عارضی ملازمین کو مستقل کروانے کے لیے ریلوے ملازمین کا ڈیزل شیڈ لاہور میں شدید احتجاج کیا اور مطالبات کے حق میں ریلوے ملازمین نے شدید نعرے بازی کی احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہ کیا گیا تو ہم 28 اگست کو ریلوے ہیڈ کوارٹر ز اور 5 ستمبر کو ریلوے سٹیشن کا گھیراؤ کریں گے ۔ اگر پھر بھی ریلوے انتظامیہ نے ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو 10 ستمبر کو ریل کے چلتے ہوے نظام کو جام کر دیا جائے گا۔ ریلوے کا پہیہ جام کر دیا جائے گا۔مطالبات کے لیے احتجاج کے بعد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی وزیراعظم مودی کا پتیلا نذر آتش کیا گیا۔ مظاھرین سے محمد سرفراز خان، چودھری عنایت علی گجر ، میاں محمود ننگیانہ ، محمد عاصم،رانا طارق محمود ، عرفان منیر ، رضوان ستی ، ناصر محمود، شیخ نعیم ، سعید بٹ، محمد عمران اور دیگر نے خطاب کیا۔