لاہور(کامرس ڈیسک)پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے برانڈرئیل می (Realme) کودوسری سالانہ دراز سمٹ میں ’ مقبول ترین برانڈ‘کے اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔یہ اعزاز پاکستان کی ممتاز آن لائن مارکیٹ پلیس، دراز (Daraz) نے گزشتہ برس رئیل می کی جانب سے ای کامرس ایکوسسٹم کی ترقی میں حصہ لینے پردیا ۔ رئیل می نے فلیش سیلز اور آن لائن فروخت کے ذریعے زبردست ترقی کا مظاہرہ کیا تھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رئیل می پاکستان کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر، ہاروے ہی (Harvey He)نے کہا کہ ہمیں یہ اعزاز ہمارے زندہ دل نوجوانوں کی وجہ سے حاصل ہوا ہے جنہیں رئیل می کی صورت میں ایسا رجحان ساز اور تیزساتھی مل گیا ہے جو اْن کے طرز حیات سے مطابقت رکھتا ہے ۔ قیمتوں میں ہر مرتبہ کمی کے ساتھ دراز نے سیلز کے نئے ریکارڈز دیکھے ہیں، جب تمام سٹاک چند منٹوں اور بعض صورتوں میں چند سیکنڈوں میں ختم ہو گیا۔ ہم نے اس مشن کی بنیاد پرڈیئر ٹو لیپ کا تصور تخلیق کیا ہے ۔ہمیں امید ہے کہ قیمتوں کی اسی رینج میں ہم اپنے نوجوان صارفین کو مزید حیرت انگیز پروڈکٹس فراہم کریں گے جو ڈیزائن ، کارکردگی یا معیارسب میں ان کی توقعات سے بڑھ کرہوں گی۔