سڈنی( نیٹ نیوز)آسٹریلوی شخص کے لکی نمبر کو خوش قسمت ثابت ہونے میں 40 سال لگ گئے ۔ 3 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا انعام نکلنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ وہ اسی نمبر پر گزشتہ تقریباً 40 سالوں سے لاٹری ٹکٹ لے رہے ہیں۔ روک ہامپٹن، کوئنز لینڈ سے تعلق رکھنے والے شخص نے لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ انہوں نے 30 مئی کو ہونے والی گولڈ لوٹو کے لیے وہی نمبر لیا تھا، جسے وہ کئی دہائیوں سے لے رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس رقم سے ایسا گھر خریدیں گے ، جیسا وہ اپنے خوابوں میں دیکھتے ہیں۔