لاہور( نامہ نگار)پاکستان ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے ریلوے میٹریل چور رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیے ۔ ملزمان شہباز اور سلیم ریلوے یارڈ لاہور سے ریلوے میٹریل چوری کر کے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن کو ریلوے پولی نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک ریلوے کیمپ لین اور تین عدد بریک بلاک برآمد ہوئے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس مغلپورہ میں مقدمہ درج کر کے باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے ۔